5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سیلاب کا خطرہ،ٹھٹھہ،سجاول اور دیگر علاقوں سے بڑ ے پیمانے پر نقل مکانی
جنگ نیوز -
سجاول…ٹھٹھہ اورسجاول شہر میں سیلابی پانی داخل ہونے کی اطلاع پر شہر میں کاروبار زندگی معطل ہوگئیہے اور لوگ بڑی تعداد میں محفوظ مقامات پر نقل مکانی کر رہے ہیں۔کوٹ عالم میں رات گئے پڑنے والے شگاف اور لائک پور شہر کے قریب لوپ بند پر مصنوعی شگاف ڈالنے کے بعد لائک پور، ڈھڑو، بھٹرو اور سجاول میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔ سجاول شہر میں پانی داخل ہونے کی اطلاع ملتے ہی دکانداروں نے اپنی دکانوں کا سامان سمیٹنا شروع کر دیا۔ جبکہ مرکزی بازار میں بڑی تعداد میں لوگ بڑی مقدار میں غذائی اجناس خریدتے نظر آئے بعض دکانداروں نے سیلابی پانی سے بچاؤ کیلئے دکانوں کے سامنے حفاظتی دیواریں بھی بنانا شروع کر دی ہیں۔ سجاول شہر اور گرد و نواح کے پیٹرول پمپ پر بھی طویل قطاریں لگ گئیں ہیں جبکہ لوگ پیدل نقل مکانی کرنے کے علاوہ ٹرکوں، بسوں اور بیل گاڑیوں کے ذریعے بھی محفوظ مقام پر منتقل ہو رہے ہیں۔