5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
بلوچستان میں شاہراہوں کو ساڑھے گیارہ ارب سے زائدکا نقصان
جنگ نیوز -
کوئٹہ…بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب سے مجموعی طورپر 639.26کلو میٹرسڑکوں کونقصان پہنچاہے جبکہ شاہراہوں کوہونیوالے نقصانات کا تخمینہ گیارہ ارب65کروڑ روپے سے زائد لگایا گیا ہے۔سرکاری اعلامیہ کے مطابق بلوچستان میں حالیہ سیلاب سے جہاں بڑے پیمانے پرجانی ومالی نقصانات ہوئے ہیں وہیں بنیادی ڈھانچہ بھی بری طرح متاثرہواہے مختلف مقامات پر سڑکوں،پلوں اور پلیوں کوسیلاب سے ہونے والے نقصانات کے نتیجہ میں نقل و حمل اور آمدورفت میں شدید دشواریوں کا سامناہے اعلامیہ کے مطابق کچھی میں 41.60،نصیر آباد میں 40,کوہلو میں 13,بارکھان میں تین،موسی خیل میں 9لورالائی میں 31،قلعہ سیف اللہ میں 14ہرنائی میں22سبی میں 60اوتھل میں 39ژوب میں 9خضدار میں 9جھل مگسی میں 30زیارت میں 64اور ضلع جعفر آباد میں 256کلومیٹرسڑکیں سیلاب سے بری طرح متاثرہوئی ہیں محکمہ مواصلات سیلاب سے متاثرہ سڑکوں کی تعمیرومرمت کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیا گیاہے تاہم محدود وسائل کے پیش نظروفاقی حکومت کوخصوصی توجہ دیناہوگی۔