5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
لاشوں کو سرعام گھمانے کے کلچر کو ذوالفقار چیمہ نے فروغ دیا،رانا ثنااللہ
جنگ نیوز -
لاہور…وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ڈاکو ہلاک کر نے کے بعد ان کی لاشوں کو سرعام گھمانے کا کلچر سابق آرپی او گوجرانوالہ ذوالفقار چیمہ نے فروغ دیا ہے ۔ لاہور میں جیونیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہناتھا کہ ماضی میں کسی عدالت نے لاشیں سرعام گھمانے پر ازخود نوٹس نہیں لیا،سول سوسائٹی بھی پولیس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتی رہی ہے، ڈاکوؤں کو مار کر نعشیں گاڑیوں پر گھمانے کے کلچر کا ذمہ دار ذوالفقار چیمہ ہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار چیمہ کے دور میں گوجرانوالہ ڈویژن میں ڈاکوؤں کو مار کرگھمانے کے تین واقعات ہوئے،کسی واقعے کا کبھی کسی عدالت نے ازخود نوٹس نہیں لیا،بلکہ گھمانے کی کوریج پرسول سوسائٹی پولیس والوں پرپھول نچھاور کرتی رہی،ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار چیمہ کی گریڈ 21 میں ترقی کے مشروط کورس میں نامزدگی ضمنی انتخابات سے بہت پہلے ہوئی تھی۔