5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کراچی: ریلیف کیمپوں میں متاثرین سیلاب کی تعداد35ہزار ہوگئی
جنگ نیوز -
سیلاب زدگان کیلئے کراچی کے مختلف علاقوں میں قائم31ریلیف کیمپوں میں متاثرین کی تعداد35 ہزارتک پہنچ گئی ہے۔ ایڈمنسٹریٹرکراچی فضل الرحمن کے مطابق پانچ کیمپوں میں پرائیویٹ ادارے اور مخیر شخصیات جبکہ26کیمپوں میں سٹی حکومت کراچی متاثرین کوخوراک سمیت تمام بنیادی سہولتیں فراہم کررہی ہے۔ ایڈ منسٹریٹر کراچی نے مخیر حضرات و فلاحی اداروں سے درخواست کی ہے کہ جو بھی شخص متاثرین کی مدد کرنا چاہتا ہے وہ ایک ریلیف کیمپ کی ذمہ داری لے لے اور اگروسائل کم ہیں توکم از کم ایک پلیٹ یا ایک گلاس عطیہ کیاجاسکتاہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم صرف سامان کی صورت میں عطیات وصول کررہے ہیں جن کو فوری طور پر متاثرین کے پاس پہنچایا جائیگا۔