5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
جاپان کے دو طیارے امداد اور یو ایچ ون ہیلی کاپٹر ملتان پہنچ گئے
جنگ نیوز -
ملتان …جاپان کے دوسی130 طیارے سیلاب زدگان کے لیے امداد کے ساتھ ساتھUH-1 ہیلی کاپٹرز لیکر ملتان پہنچ گئے ہیں۔جاپانی سفارت خانہ کے ذرائع کے مطابق جاپان نے اب تک پاکستان کو14.6 ملین امریکی ڈالر امدادی کاموں کے لیے دیئے ہیں جن میں ایمرجنسی گرانٹ، امدادی سامان اور این جی اوز کی امدادی کام شامل ہیں۔