5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
خیبر پختونخوا: سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں مکانات کا سروے شروع
جنگ نیوز -
پشاور…ڈائریکٹر ریلیف اینڈ آپریشنز پی ڈی ایم اے آصف علی فرخ نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ15اضلاع میں تباہ شدہ مکانات کے سروے کا کام شروع کردیا گیا ہے اور عید سے قبل ہی پورے صوبے میں کام مکمل کرلیا جائیگا۔پشاور میں جیونیوز سے گفتگو میں آصف علی فرخ نے بتایا کہ سیلاب نے صوبے میں وسیع پیمانے پر تباہی مچاہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ متاثرہ15 اضلاع میں تباہ شدہ مکانات کے سروے کا کام شروع کردیا گیا ہے اور صوبے میں عید الفطر سے قبل ہی سروے مکمل کرلیا جائیگا۔آصف علی فرخ نے بتایا کہ سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کو288 ملین روپے جاری کئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے5 لاکھ45 ہزار خاندان متاثر ہوئے ہیں جبکہ کوہستان، اپرسوات اور شانگلہ میں متاثرین سیلاب کو خوراک پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی ریلیف کمیٹی تین مہینے4 ہزار متاثرہ خاندانوں کو خوراک فراہم کرے گی۔