5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
گلگت بلتستان کا 29روز سے زمینی رابطہ منقطع ،خوراک کی شدید قلت
جنگ نیوز -
گلگت…سوات کے بالائی علاقوں میں 29 ویں روز بھی بجلی اور رابطہ سڑکیں بحال نہیں ہوسکیں۔ گلگت بلتستان کا زمینی رابطہ منقطع ہوئے بھی 29 روز گزرگئے۔ اشیائے خودونوش اور پیٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔سوات کے بالائی علاقوں مدین، بحرین اور کالام میں 29 روز بھی بجلی اور رابطہ سڑکیں بحال نہیں ہوسکیں۔ تین روز سے خراب موسم کے باعث ہیلی سروس بند ہونے سے بالائی علاقوں تک اشیائے خوردونوش نہیں پہنچائی جاسکیں۔ضلع کوہستان کی وادی دبیر میں سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث زمینی رابطہ اب تک منقطع ہے۔ خوراک اور پینے کے پانی کی شدید قلت ہے اور لوگ جوہڑوں میں جمع گندا پانی رہے ہیں جس سے پیٹ کی بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ ضلع نوشہرہ، چارسدہ اور کوہاٹ کے متعدد علاقوں پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث لوگ کو شدید مشکلات ہیں۔گلگت بلتستان کا ملک کے دیگر حصوں 29 ویں روز بھی زمینی رابطہ منقطع ہے۔ جس کے باعث اشیائے خوردونوش اور پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔