تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

پشاور:ایل پی جی کی قیمتوں میں چند روزمیں5 روپے فی کلو کا اضافہ

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور میں مائع پیٹرولیم گیس کی قیمتوں میں10 روزکے دوران5 روپے فی کلو کا اضافہ ہوچکا ہے۔ایل پی جی ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر بخت منیر نے جیو نیوز کو بتایا کہ پشاور میں ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں ایل پی جی 110 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہورہی تھی جو اب بڑھ کر 115 روپے فی کلو پر پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ قیمتوں میں کمپنیوں کی جانب سے اضافہ کیا جارہا ہے جس میں آئندہ مزید اضافے کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.