تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کراچی:قصبہ کالونی میں پولیس مقابلہ،ایس ایچ اومومن آباد زخمی

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی قصبہ کالونی میں پولیس مقابلہ ایس ایچ او فائرنگ سے زخمی اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے قصبہ کالونی میں واقع مقامی اسپتال کے قریب ایک دوکاندار میں میں ڈاکو لوٹ مار کرہے تھے اس دوران موقع پر ایس ایچ او مومن آباد سب انسپکٹر رحیم خان پولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔ جس پر ڈاکو نے فائرنگ کر دی مقابلے کے بعد ایس ایچ او مومن آباد گولی لگنے سے زخمی ہو گئے تاہم ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ایس ایچ او کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔جہاں زخمی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.