5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سیلاب کی تباہی کے باعث گندم برآمد نہیں کی جائے گی،وزیر خوراک
جنگ نیوز -
کراچی …وفاقی وزیر خوراک وزراعت نذر محمد گوندل کا کہنا کہ سیلاب کی تباہی کے باعث گندم برآمد نہیں کی جائے گی بلکہ گندم کے ذخائرسے ملکی ضروریات کو پوراکیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے کراچی میں امدادی سامان سندھ حکومت کے نمائندوں کے سپرد کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگومیں کہی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کسانوں کو دوبارہ سے کھڑا کرنے کیلئے جامع منصوبہ بندی کی جارہی ہے ،اورجن علاقوں میں پانی اتر چکاہے وہاں25ایکڑ سے کم اراضی پرکاشت کیلئے کھاد اور بیج مفت فراہم کئے جائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں نذر محمد گوندل کا کہنا تھا کہ یہ وقت نظام کیخلاف باتیں کرنے اور فوج کوبلانے کا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاستدان اور میڈیا اپنی توجہ سیلاب پر مرکوز رکھیں۔میڈیا سے گفتگوکے بعدوفاقی وزیر نے دس ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان حکومت سندھ کے نمائندوں کے حوالے کیا۔