5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سیالکوٹ: دو بھائیوں کا قتل، تحقیقات میں مزید پیشرفت
جنگ نیوز -
سیالکوٹ…سیالکوٹ میں دو بھائیوں کے وحشیانہ تشدد سے ہلاکت کی تحقیقات کرنے والی پنجاب حکومت کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی مشتاق سکھیرا کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی اور بہت جلد مزید گرفتاریاں کی جائیں گی۔سیال کوٹ میں تحقیقاتی ٹیم کے اجلاس کے بعد جیونیوز کے نمائندے محمد عاصم نصیر سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق سکھیرا نے کہا کہ دو بھائیوں کے قتل کی تحقیقات کافی حد تک مکمل کرلی ہیں اوروہ سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن سے بہت پہلے اپنی انکوائری مکمل کرلیں گے۔انہوں نے کہا کہ معطل ڈی پی او وقار چوہان بھی تحقیقات میں تعاون کررہے ہیں اور انہوں نے کافی اہم مواد حاصل کرلیاہے۔ ایک سوال کے جواب میں مشتاق سکھیرا نے کہا کہ دونوں بھائیوں کے علاوہ بھی دو قتل دوسری طرف سے بھی ہوئے ہیں، جس کی تفتیش مقامی پولیس کررہی ہے۔اس لئے قانون و انصاف کے تمام تقاضے پورا کریں گے اور اپنی انکوائری مکمل کرکے چالان عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔