تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

برطانیہ: بلی کو کوڑے دان میں پھینکنے پر خاتون نے معافی مانگ لی

جنگ نیوز -
لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…برطانیہ میں بلی کو کوڑے دان میں پھینکنے پر خاتون نے معافی مانگ لی ہے۔45سالہ Mary Bale جو رائل بینک آف اسکاٹ لینڈ کی ملازمہ بھی ہیں، نے گزشتہ روز راہ چلتے ہوئے راستے میں بیٹھی ایک معصوم بلی کو بغیر کسی وجہ کے اٹھا کر کچرے دان میں ڈال دیا تھا۔سڑک پر لگے CCTV کیمرے سے اس حرکت کی فوٹیج سامنے آنے پر لوگوں نے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک کے ذریعے اپنے پیغامات کے ذریعے Mary کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ بعض لوگوں نے Mary Bale کو ”شیطان“ اور”نفسیاتی مریض“ قراردیا جبکہ کئی نے انہیں بینک آف اسکاٹ لینڈ کی ملازمت سے برطرف کرکے سزائے موت دیے جانے کا مطالبہ کیا۔عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آنے پر Mary Bale نے تحقیقاتی اداروں کے سامنے اپنی اس حرکت معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بلی کے ساتھ یہ رویہ مکمل طور پر ان کے کردار کے منافی تھا۔ان کا یہ بھی کہناتھا کہ بلی کو کوڑے دان میں پھینکتے وقت وہ بہت اپ سیٹ اور ذہنی دباؤ کا شکار تھیں تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ اپنی اس حرکت کی توضیح پیش کررہی ہیں۔Mary Bale کے مطابق ان سے فیصلہ کرنے میں غلطی ہوئی جس سے معاملات کنٹرول سے باہر ہوگئے۔انہوں نے اپنی اس ناگوار حرکت پر مذکورہ بلی کے مالکان سے بھی معافی مانگی جس کی وجہ سے انہیں ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑاتھا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.