5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سیلاب زدگان کی مدد کیلئے پاکستان اور نیدرلینڈ میں چیریٹی میچ کا فیصلہ
جنگ نیوز -
کراچی…ہالینڈ کے عوام نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ایک کروڑاکسٹھ لاکھ یورو کی امداددی ہے۔پاکستان اورنیدرلینڈ کی ہاکی ٹیموں کے درمیان چیریٹی میچ 14ستمبرکوہوگا جس کے ذریعے مزیدامداداکٹھی کی جائے گی۔پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے نیدرلینڈ میں ریڈیواور ٹی وی کے ذریعے امدادجمع کرنے کی مہم چلائی جارہی ہے۔ جس میں ابتدائی طورپر ایک کروڑ اکسٹھ لاکھ یوروجمع ہوئے۔مہم میں ہالینڈ کی سیلبریٹیز بھی شامل تھیں۔الائنس آف ڈچ ہیلپنگ ان جی اوز کے زیراہتمام امداد ی رقم کے لیے کوئی ٹارگٹ مقررنہیں ہے۔ان کا مقصد زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنا ہے۔ نیدرلینڈ میں پاکستانی سفیر اعزازاحمد چودھری نے کہا کہ سیلاب ایک بھیانک المیہ ہے جس سے بے شمارلوگ متاثر ہوئے جبکہ ڈچ شہریوں کی تاحال اس تباہی کے بارے میں معلومات ناکافی ہیں اس صورت حال میں ریڈیو اورٹی وی سے فنڈ ریزنگ کی مہم اچھا اقدام ہے۔دوسری جانب پاکستانی سفارت خانے کی درخواست پر ہالینڈ میں چودہ ستمبر کو پاکستان اورنیدرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان چیریٹی میچ بھی ہوگا۔۔