تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سیلاب کے باعث چینی کی نقل و حمل متاثر ہونے سے قیمت میں اضافہ

جنگ نیوز -
کراچی…آل پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اسکندر خان کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث چینی کی نقل و حمل متاثر ہونے سے اس کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے۔آل پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اسکندر خان نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت شوگر ملز ہول سیل مارکیٹ کو چینی 74 روپے فی کلو کے حساب سے فراہم کررہی ہے، اور شوگرملوں کے پاس 4 لاکھ ٹن سے زائد کا اسٹاک نہیں ہے۔ ہو سکتا ہے چینی کا باقی اسٹاک بازاروں میں موجود ہو۔اسکندر خان نے مزید بتایاکہ کہ ٹی سی پی کی جانب سے چینی درآمد میں تاخیری کے باعث اس کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے اوراگر یہ وقت پر درآمد کرلی جاتی تونہ صرف قیمتوں میں استحکام رہتا بلکہ طلب و رسد کا فرق بھی نہیں ہوتا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.