تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

حمل جھیل سے سیلاب کا خطرہ، دادو کے391دیہات خالی کرنے کا حکم

جنگ نیوز -
دادو…ضلع قمبر شہدادکوٹ میں حمل جھیل سے پانی کا بڑا سیلابی ریلا آج کسی وقت شام کو ضلع دادو میں داخل ہوجائے گا ۔دادو کے ڈی سی او اقبال میمن کے مطابق حمل جھیل سے آنے والے سیلابی ریلے سے میہڑ،خیرپور ناتھن شاہ اور جوہی تعلقوں کی 18یونین کونسلوں کے 391دیہات میں سیلاب پانی داخل ہونے کا امکان ہے ۔سیلابی صورتحال کے پیش نظر ان دیہات کی آبادی کو فوری طور پر علاقہ خلای کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔ایم این وی ڈرین میں پانی کی گنجائش تین ہزار پانچ سو کیوسک جبکہ اس کی انتہائی گنجائش پانچ ہزار کیوسک ہے ۔دوسری جانب حمل جھیل میں پانی کی گنجائشمیں اضافہ رکارڈ کیا گیا ہے حمل جھیل میں پانی کی گنجائش 80ہزار ایکڑ فٹ ہے ۔ادھر ضلع قمبر شہداد کوٹ کے علاقوں میں سیلابی پانی غیبی دیرو میں داخل ہوگیا ہے جبکہ سیلاب سے وارہ تعلقہ کے سو سے زاید دیہات متاثر ہوئے ہیں ۔دو حفاظتی بندٹوٹنے کے بعد سیلابی ریلا ٹھٹہ کی طرف بڑھ رہا ہے۔سیلاب کے پیش نظر شہداد کوٹ کو خالی کرالیاگیا ہے۔ٹھٹھہ میں بھریا شیدی موری اور وسو بروہی کے مقام پر دریائے سندھ کے حفاظتی بند میں شگاف پڑنے کے بعدپانی تیزی سے ٹھٹہ کی جانب بڑھ رہا ہے۔ٹھٹہ سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے ۔محکمہ آب پاشی حکام کے مطابق رتو ڈیرو شہربچانے کے لئے کیر تھر کینال میں پڑنے والا 200 فٹ چوڑا شگاف پرکرنے کا کام شروع کردیاگیا ہے۔ شہدادکوٹ بچانے کے لئے بگو دڑو روڈ پر پل کی تعمیر تیزرفتاری سے جاری ہے ۔آر بی او ڈی تھری نہر کا شگاف پر کرنے کی کوششیں بھی کی جارہی ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.