5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
متاثرین سیلاب کی تعداد1.7کروڑ سے بڑھ گئی،اقوام متحدہ
جنگ نیوز -
کراچی…اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 71 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔ ایک بیان میں اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں سیلاب سے 48 گھنٹوں میں 10 لاکھ افراد بے گھر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں خوراک کی شدید کمی ہے اور ہزار بچوں کی زندگی کوخطرہ لاحق ہے۔ عالمی ادارے کا حکام کا کہنا ہے کہ عالمی برادری سے متاثرین سیلاب کیلئے 29 کروڑ 19 لاکھ اور 52 ہزار ڈالرز مل چکے ہیں۔