5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
حالیہ مون سون بارشوں کا سلسلہ اگلے چند روز میں رک جائیگا
جنگ نیوز -
لاہور....محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں جاری حالیہ مون سون بارشوں کا سلسلہ اگلے چند روز میں رک جائے گا،جبکہ بالائی پنجاب گلگت بلتستان اور کشمیر میں معمول کے مطابق بارشو ں امکا ن ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں جاری حالیہ مون سون بارشوں کا سلسلہ اگلے چند روز میں روک جائے گا اور حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اگلے چند روز میں بارش کا امکان نہیں ،محکمہ موسمیات کے مطابق آیند ہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ زیریں سندھ میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،گزشتہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش گڑھی دوپٹہ میں 17 جبکہ مری میں 13 مظفر آباد میں 10ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔