تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کے ای ایس سی کے خسارے میں 84 کروڑ روپے کی کمی

جنگ نیوز -
کراچی....کے ای ایس سی کی انتظامیہ نے مالی سال 10-2009 کے دوران آپریٹنگ اخراجات1 ارب95 کروڑ روپے کمی کرتے ہوئے خالص خسارہ 84 کروڑ روپے کم کیا۔کراچی اسٹاک ایکسچینج میں جاری کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق 30 جون 2010 کے اختتام پر کمپنی کا خسارہ 14 ارب64 کروڑ روپے رہا جو گذشتہ سال اسی عرصے میں 15 ارب 48 کروڑ روپے تھا، کے ای ایس سی کا فی شیئر خسارہ 74 پیسے رہا۔نتائج کے مطابق ایک سال کے دوران کمپنی کے آپریٹنگ اخراجات میں 1 ارب 95 کروڑ روپے کمی کے بعد سات ارب 91 کروڑ روپے رہی ہے جو گذشتہ سال اسی عرصے میں 9 ارب 86 کروڑ روپے تھی۔کمپنی نے اپنے شیئر ہولڈرز کو 3 روپے 50 پیسے فی حصص کے حساب 7.8 فی صد رائیٹ شیئرز دینے کا اعلان کیا ہے، اعلامیے کے مطابق رائیٹ حصص سے حاصل ہونے والی رقم انتظامی اور پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے پر خرچ کی جائیگی۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.