تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

بھارت،اونم تہوار کے آخری دن ٹائیگر ڈانس

جنگ نیوز -
کوچی....بھارت میں دس روزہ اونم تہوار کے آخری دن ٹائیگر ڈانس پیش کیا گیا جس میں پرفارمرز کے بدن پر چیتے کی کھال جیسا پینٹ کیا گیا تھا ، بھارتی ریاست کیرالہ میں جا ری10 روزہ اونم تہوار کے آخری دن مختلف پرفارمنس کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں سب سے نمایاں وہاں کاروایتی ٹائیگر ڈانس تھا ۔ اس ڈانس کیلئے25 گاؤں سے آئے ہو ئے مختلف پرفارمرز کو 10 ٹیموں میں تقسیم کیا گیا تھا ، ان لوگوں کے جسم پر ٹائیگر کی کھال کے جیسے کلرز کیے گئے تھے اور انھوں نے ماسک بھی پہنے ہو ئے تھے ، لوگوں نے اس دلچسپ ڈانس کو بہت پسند کیا ۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.