5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سیلاب :متحدہ رابطہ کمیٹی کے ارکان کا اندرون سندھ اضلاع کا دورہ
جنگ نیوز -
سکھر…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹرصغیراحمداوریوسف شاہوانی نے کہاکہ ایم کیوایم واحدجماعت ہے جس نے ماضی کی روایات کوقائم رکھتے ہوئے سب سے پہلے سیلاب زدگان کی امدادکیلئے متاثرہ علاقوں میں جاکرمتاثرین کی مددکی اورآج بھی اس کے ذمہ داران وکارکنان متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔انہوں نے کہاکہ خدمت خلق خداسب سے بڑی عبادت ہے اورقائدتحریک الطاف حسین نے ہمیشہ منتخب نمائندوں اورذمہ اران وکارکنا ن خلق خدا کی بے لوث خدمت کادرس دیا۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک کے وژن پرعمل پیراہوکرخدمت خلق فاؤنڈیشن سیلاب زدگان کواب تک 22کروڑروپے سے زائدکی امدادپہنچ چکاہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سکھرمیں ایم کیو ایم کے فیلڈاسپتال کے دورے کے دوران کیا۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نے فیلڈ اسپتال میں مریضوں کوطبّی سہولیات کی فراہمی کابغورجائزہ لیا۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نے اسپتال میں زیرعلاج مریضوں سے فرداًفرداًملاقات بھی کی اورانہیں ایم کیوایم کی جانب سے بھرپورتعاون کی یقین دہانی بھی کرائی جبکہ کشمورمیں قائم ایم کیوایم کے فیلڈاسپتال میں مریضوں کازبردست رش رہا ۔ اس قبل رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر صغیر نے خیرپور میں امدادی کیمپ کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے قائم ہونیوالے میڈیکل فیلڈ کیمپ اور سٹی اسپتال کادورہ بھی کیا اور وہاں پر مر یضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات کے کام کا جائزہ بھی لیا اس موقع پر خیر پور زون کے ذمہ داران و کارکنان سمیت ڈی اسی او عباس بلوچ انکے ہمراہ تھے۔ دریں اثناء آزادکشمیرقانون سازاسمبلی میں حق پرست وزیرطاہرکھوکھرنے ایم کیوایم آزاد کشمیر کے تحت آزادکشمیرکے مختلف بازاروں اور مارکیٹوں میں جھولی پھیلاکرعطیات جمع کیے۔اس موقع پران کے ہمراہ ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان بھی تھے۔ علاوہ ازیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی نے سکھرریلیف بیس کیمپ سے سیلاب زدگان کی امدادکیلئے لاکھوں روپے مالیت کی غذائی اجناس اور دیگر امدادی سامان ٹرک کے ذریعے قمبرشہدادکوٹ روانہ کیا ۔