5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
حکمران عوامی نفرت کے ریلے میں بہہ جائیں گے،پرویز الہیٰ
جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ مہنگائی کا سیلاب لانے والے حکمران عوامی نفرت کے ریلے میں بہہ جائیں گے۔ لاہور میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے منعقدہ پارٹی اجلاس میں چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ1999کی قیمتیں واپس لا نے کے وعدے پر ووٹ لینے والے بتائیں کہ ان کی حکمرانی کا کیا جواز رہ گیا ہے، انہیں چاہئے کہ ہر شعبے میں تنزلی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے خود ہی عوام کی جان چھوڑدیں۔ انہوں نے کہا کہ نااہل اتحادی حکمرانوں نے ڈھائی سال میں فاضل بجٹ کا حامل صوبہ ایک کھرب روپے کا مقروض کر دیا ہے۔