5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
ضلع صوابی کی تحصیل چھوٹا لاہور کا سابق ناظم قتل کر دیا گیا
جنگ نیوز -
صوابی…ضلع صوابی کی تحصیل چھوٹا لاہور کے سابق تحصیل ناظم شاہ روم خان کو نامعلوم افراد نے مسجد میں نماز جمعہ کے دوران فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے تحصیل کونسل چھوٹا لاہور کے سابق ناظم شاہ رخ خان کو مسجد میں نماز جمعہ کے دوران نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کردیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج رات10 بجے ان کے آبائی گاوں سوختہ دوبیان ضلع صوابی میں ادا کی جائی گی۔