5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
حکومت کی اتحادی جماعتیں نورا کشتی میں مصروف ہیں، پروفیسرابراہیم
جنگ نیوز -
شانگلہ… جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے صوبائی امیر سینٹر پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی امداد میں ناکامی سے توجہ ہٹانے کیلئے الطاف حسین نے مارشل لا کا ڈرامہ رچایا جبکہ اتحادی جماعتیں نوراکشتی میں مصروف ہے۔وہ شانگلہ میں متاثرین سیلاب میں امدادی اشیا کی تقسیم کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ سیلاب قومی المیہ ہے اور اس سے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاہے ۔ایم کیو ایم حکومت کی اتحادی جماعت ہے اور اس نازک موقع انہوں نے سیاستدانو ں کے خلاف جو الزام تراشی وہ اصل میں ایک دوسرے آئینہ دکھانا ہے۔ اے این پی اور پی پی پی کی جانب سے جوابی الزمات کا جو سلسلہ جاری ہے یہ سیلاب زدگان کی امداد میں ناکامی سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کا ایک ذریعہ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ الزام تراشی اور بیانات کے بعد ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ دونوں جماعتیں انہیں اتحادسے الگ کرتیں ۔