5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
مارشل لا لگانے والے قبرستان میں ہیں، یا پھر انگلستان میں ، بابر اعوان
جنگ نیوز -
راولپنڈی…وفاقی وزیرقانون بابر اعوان نے کہا ہے کہ مارشل لا لگانے والے قبرستان میں ، یا پھر انگلستان میں ہیں ۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابراعوان نے کہا کہ موجودہ حکومت کو پانچ سال کا عرصہ آئین نے دیا ہے اپوزیشن نے نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت ، پارلیمنٹ یا نظام کو کوئی خطرہ نہیں ہے،بارہ اکتوبریا تین نومبر کے سانحات دوبارہ نہیں ہوں گے۔بابراعوان نے کہا کہ وزیراعظم کے اعلان کردہ کمیشن کے لئے صوبوں سے جلد نام مانگ لئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی تجویز فیڈریشن کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتی، تحت لاہوروالے لاہور یا جی ٹی روڈ کو فیڈریشن سمجھتے ہیں۔