تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سہ ملکی سیریز،فائنل آج سری لنکا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا

جنگ نیوز -
کولمبو…سری لنکا میں جاری تین ملکی سیریز کا فائنل آج میزبان سری لنکا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں ٹرافی جیتنے کے لئے پر عزم ہیں۔ سری لنکا کے شہر دمبولا میں جاری ایونٹ کے لیگ میچز میں سری لنکن ٹیم نے شاندارکارکردگی دکھائی، دوسری جانب بھارتی اوپنر وریندر سہواگ کی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے دھونی الیون چار میں سے دو میچز ہارنے کے باوجود فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی، ایونٹ میں شریک تیسرے ٹیم نیوزی لینڈ نے صرف ایک لیگ میچ جیتا تھا، بھارتی قائد مہندرا سنگھ دھونی اور سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا فائنل جیت کر ٹرافی اپنے نام کرنے کے لئے پر امید ہیں، جون میں ہونے والے ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.