5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سندھ میں سیلاب کی وجہ فل مون بھی ہے، ماہر فلکیات
جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ملکوں میں بلیو مون دیکھا گیا۔۔سندھ کے ساحلی علاقوں میں سیلاب آنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے۔لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ممتاز ماہر فلکیات ڈاکٹر بابر بن دلاور کا کہنا ہے کہ جس ماہ دو مرتبہ چاند اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ چمکتا ہے، اسے بلیو مون یا فل مون کہتے ہیں۔اس طرح کا فل مون ایک صدی میں اکتالیس مرتبہ نظرآتا ہے جس کے انسانی زندگی پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اوران دنوں میں ذہنی تناؤ بڑھ جاتا ہے۔۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں دریائے سندھ کا پانی چاند کی ڈھلتی ہوئی تاریخوں میں سمندر میں گرتا تو بدین،دادو اور ٹھٹھہ کے اضلاع میں سیلابی پانی داخل نہ ہوتا۔ان کا کہنا ہے چاند کی یہ کیفیت تیس اگست تک رہے گی اس کے بعد دریائے سندھ کا پانی بھی سمندر میں گرناشروع ہو جائے گا۔