تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

مختلف بیراج،ڈیمز پر پانی کی صورتحال

جنگ نیوز -
لاہور…کوٹری بیراج پر بدستور انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ گڈو اور سکھر بیراج پر پانی کا بہاؤ بتدریج کم ہورہا ہے،یہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق کوٹری بیراج پر پانی کی آمد9 لاکھ50 ہزار920 کیوسک اوراخراج9 لاکھ34 ہزار565 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔جب کہ سکھر بیراج پر پانی کی آمد6 لاکھ3 ہزار12 کیوسک اور اخراج5 لاکھ62 ہزار82 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گڈوبیرا ج پر پانی کی آمد5 لاکھ76 ہزار377 کیوسک اور اخراج5 لاکھ65 ہزار520 کیوسک ریکارڈ کیا گیاہے۔ تونسہ کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج4 لاکھ35 ہزار381 کیوسک اور چشمہ پر پانی کی آمد اور اخراج3 لاکھ30 ہزار416 کیوسک ریکارڈ کیا گیاہے۔پنجند کے مقام پرپانی کی آمد ایک لاکھ22 ہزار5 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ10 ہزار80 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے ۔تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ79 ہزار کیوسک اوراخراج ایک لاکھ78 ہزار600 کیوسک ریکارڈکیا گیا جب کہ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد51 ہزار240 کیوسک اور اخراج43 ہزار44 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.