5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سیلاب،سعودی عرب میں پاکستانیوں کا81لاکھ سعودی ریال کا عطیہ
جنگ نیوز -
ریاض…فارن ڈیسک… سعودی عرب میں پاکستان کمیونٹی نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ایک ہی رات میں81لاکھ سعودی ریال کے عطیات دیئے۔ اخبار’سعودی گزٹ ‘کے مطابق پاکستانی کمیونٹی نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بھروپور حصہ لیا۔سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے میں منعقدہ فنڈز پروگرام میں تقریباً 5سو افراد نے شرکت کی۔ عطیات کی اپیل پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر عمر خان علی شیرازی نے کی تھی۔