5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
پشاور:امریکی قونصلیٹ کے قریب سرکاری عمارت پر فائرنگ
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور میں کینٹ کے علاقے میں امریکن قونصلیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی سرکاری عمارت پر فائرنگ ، سکیورٹی فوسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔پشاور کینٹ کے حساس علاقے میں گزشتہ چند گھنٹوں سے وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، جب کہ اسی علاقے میں امریکن قونصلیٹ بھی واقع ہے، ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے قریبی عمارت میں پناہ لے رکھی ہے سیکورٹی فورسز نے عمارت کو گھیرے میں لے لیا ہے،نامعلوم حملہ آوروں نے مریکی قونصل خانے کے قریب ایک سرکاری عمارت پر فائرنگ کی ہے،سیکیورٹی فورسز کے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے ،،فائرنگ کے واقعے کے بعد کینٹ ،ایر پورٹ اور جمرود روڈ کو بھی ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے،فائرنگ کے بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو سیل کردیا ہے اور ایمبولنسز بھی طلب کرلی گئی ہیں۔واقعے کے بعد مزید نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے۔