5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
زمین کی فضا کا بالائی حصہ غیر متوقع طور پر سکڑ رہا ہے،ماہرین
جنگ نیوز -
واشنگٹن…فارن ڈیسک…زمین کی فضا کا بالائی حصہ غیر متوقع طور پر ٹھنڈا ہونے کے ساتھ سکڑ رہاہے، اس کی وجہ سورج سے الٹرا وائلٹ شعاعوں کی کمی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے نئی تحقیق کے حوالے سے کہا ہے کہ شمشی توانائی کی پیداوار2007سے2009کے درمیان غیر معمولی طور پر کم ہوئی ہے،تاہم سائنس دانوں کے مطابق تاہم کسی شمشی طوفان کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ الٹرا وائلٹ شعاعوں کے کم ہونے سے دو سالوں کے دوران90سے500کلومیٹر تک کی فضائی بلندی میں کمی ہوئی ہے۔ فضائی درجہ حرارت1996کی نسبت2008 میں74فارن ہائیٹ ٹھنڈا ہو گیا اور فضا 30فی صد سکڑ گئی۔