5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سیلاب متاثرین کے لیے یونسیف کی90ملین پاؤنڈ کی اپیل
جنگ نیوز -
لندن…فارن ڈیسک… یو نیسف نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ بچوں اور خواتین کے لیے9کروڑ پونڈ (90ملین پونڈ) کی اپیل کردی ۔امریکی خبر رساں ادارے’اے پی‘ کے مطابق بچوں اور خواتین کی عالمی تنظیم یو نیسف نے پاکستان میں صورت حال انتہائی تشویش ناک ہو نے کے بعد اپنی گزشتہ 3کروڑ پونڈ مدد کی اپیل میں ڈرامائی اضافہ کرتے ہوئے اسے 9کروڑ پونڈ کر دیا ہے۔ قدرتی آفت کی وسیع پیمانے پر تباہی کے نئے اعدادوشمار آنے کے بعد یونیسف کو عطیات میں اضافے کی اپیل کرنا پڑی ہے۔35 لاکھ بچوں کو فوری مدد کی ضرورت ہے۔ یونیسف کے حکام نے برطانوی عوام کی طرف سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے عطیات4کروڑ پونڈ سے زیادہ ہونے کو تحسین کی نظر سے دیکھا ہے۔