تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

عراق جنگ انکوائری،ایک لاکھ عراقی شہریوں کی ہلاکتیں یکسر نظر انداز

جنگ نیوز -
لندن…فارن ڈیسک… عراق جنگ کی انکوائری میں ایک لاکھ عراقی شہریوں کی ہلاکت کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا۔برطانوی اخبار’انڈیپنڈیٹ‘کے مطابق عراق جنگ کی سرکاری سطح پر شروع کی گئی تحقیق پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے2003سے عراق پر جارحیت کے بعد ایک لاکھ عراقی شہریوں کی ہلاکتوں کو نظر انداز کیا ہے۔ ایک تحقیقی ادارے عراق باڈی کاوٴنٹ جو2003سے شہریوں ہلاکتوں کے اعدادوشما ر اکھٹے کر رہا ہے کے اعداوشمار کے مطابق97ہزار سے ایک لاکھ 6ہزار عراقی شہری اس جنگ میں ہلاک ہوئے۔گورڈن براوٴن کی طرف سے کی گئی انکوائری میں ان ہلاکتوں کو نظر انداز کیا گیا۔ مذکورہ گروپ انکوائری کے چیئرمین پر زور دے رہاہے کہ وہ شہریوں کی ہلاکتوں کی بھی تحقیق کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.