تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

ڈیرہ الہ یار ، روجھان جمالی اور صحبت پور میں پانی کی سطح میں کمی

جنگ نیوز -
کوئٹہ…بلوچستان کے علاقوں ڈیرہ الہ یار ، روجھان جمالی اور صحبت پور میں 16 روز کے بعد پانی کی سطح میں کمی واقع ہوئی ہے۔ڈیرہ الہ یار میں سیلابی پانی بائی پاس اور ریلوے ٹریک سے تین فٹ سیلابی پانی اوور فلو ہو کر گزر رہا ہے۔ جس سے ڈیرہ الہ یار اور دیگر علاقوں کو16روز بعد بھی زمینی رابطہ منقطع ہے۔ زمینی رابطہ منقطع ہونے کے باعث اشیا خوردونوش اور خوراک کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ ڈیرہ الہ یار کے گاؤں بہادر شاہ کے مقام پر سولہ روز کے بعد سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے26 افراد کو نکالنے کے لیے پاک آرمی کی جانب سے ریسکیو آپریشن کیا جارہا ہے۔ حکومت کی جانب سے متاثرین کیلئے امدادی سامان فراہم کیا جارہا ہے پر متاثرین کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث یہ سامان ناکافی ہے۔ بیشتر علاقوں میں پانی کے کھڑے رہنے کے باعث وبائی امراض میں اضافہ ہورہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.