تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

شجاع آباد: نوجوان کو ڈنڈے مار کر قتل کرنیکا وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا

جنگ نیوز -
ملتان . . . ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں نوجوان کو ڈنڈے کے وار کر کے قتل کرنے کے واقع پر وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں چند روز قبل غیرت کے نام پر اللہ دتہ کو ڈنڈے کے وار کر کے قتل کردیا گیا تھا، جس کیخلاف مقتول کے ورثا اور اہل علاقہ نے احتجاج کیا تھا۔مقتول کے لواحقین نے الزام لگایا کہ اللہ دتہ کو ڈنڈے کے وار کر کے ہلاک کرنے کے بعد ریت کے ٹیلے میں دبا دیا گیا تھااور پولیس ملزمان کی پشت پناہی کررہی ہے۔ میڈیا کوآرڈی نیٹر وزیر اعظم جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم کے مطابق سید یوسف رضا گیلانی نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او ملتان کو انکوئری کا حکم دے دیا ہے اور ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.