تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

قائم علی شاہ نے دریا شیدی موری کے مقام پر شگاف کا معائنہ کیا

جنگ نیوز -
ٹھٹھہ . . . وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ دریا شیدی موری کے مقام پر پڑنے والے شگاف کو دو دن کے اندر بند کردیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ٹھٹھہ میں واقع دریا شیدی موری کے مقام پر پڑنے والے شگاف کا معائنہ کیا۔ اس موقع ان کا کہنا تھا کہ دو دن کے اندر شگاف کو پر کردیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ضلع میں سیلاب سے پانچ سے چھ لاکھ آبادی متاثر ہوئی ہے۔ دوسرے صوبوں کے مقابلے میں سندھ میں جانی نقصان کم ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کام کرنے والے آبپاشی کے عملے کو مارا پیٹا جا رہا ہے پھر بھی وہ اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثر ہونے والے چالس ہزار افراد کے لئے کراچی میں بندوبست کیاگیا تھا ،لیکن متاثرین جانے کو تیار نہیں ہیں۔ اپیل کرتا ہو ں کہ متاثرین سیلاب کراچی آئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.