تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

غذا، ادویہ پر مشتمل متحدہ کی امدادی کھیپ سکھر اورملتان روانہ

جنگ نیوز -
کراچی . . . متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سیدشعیب احمدبخاری ،کنورخالدیونس،کنورنویدجمیل اورسلیم تاجک نے بھاری مقدارمیں غذائی اجناس ،پینے کاصاف پانی ادویات اوردیگرامدادی سامان پرمشتمل ایک کھیپ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے صدردفترسے بذریعہ ٹرین سکھر اورملتان روانہ کی۔ایم کیو ایم کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سیلاب زدگان کی مددکیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے صدردفترسے6 ٹرکوں کے ذریعے روانہ ہونے والی امدادی کھیپ میں بھاری مقدارمیں خشک غذائی اجناس آٹا،چاول،دالیں،مصالحہ جات،شکر،نمک،خشک دودھ،چائے کی پتی،گھی،تیل وغیرہ پرمشتمل ہزاروں تھیلے ،پینے کاصاف پانی،ادویات اورملبوسات سمیت دیگر سامان شامل ہیں۔امدادی سامان خدمت خلق فاؤنڈیشن کے صدر دفتر سے کراچی سٹی اسٹیشن پہچایا گیا جہاں ذکریا ایکسپریس سے اسے روانہ کردیا گیا۔اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے اراکین رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ایم کیو ایم کانصب العین ہے ،ایم کیوایم سیاست برائے سیاست پرنہیں بلکہ سیاست برائے خدمت پریقین رکھتی ہے اورماضی کی روایات کوقائم رکھتے ہوئے اسی جذبے کے تحت سیلاب زدگان کی مددکررہی ہے اورسیلاب متاثرین میں اب تک مجموعی طورپر22کروڑروپے کی امدادتقسیم کرچکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.