تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سیلاب کی تباہ کاریاں تصور سے بھی زیادہ ہیں،شہباز شریف

جنگ نیوز -
میانوالی . . . وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریاں تصور سے بھی زیادہ ہیں لیکن اس کے سامنے ہمت نہیں ہاریں گے۔انہوں نے یہ بات میانوالی میں روکھڑی قصبے میں رکن قومی اسمبلی حمیر حیات روکھڑی کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ متاثرین سیلاب کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا اور انہیں نئے گھر تعمیر کرکے دیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ وہ چودھری پرویز الٰہی اورسینئر وزیر راجہ ریاض کے کسی بیان کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتے۔وزیر اعلیٰ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے علاقے میں سیلاب سے نقصانات اور بحالی کے کاموں پر بریفنگ دی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.