5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
وہاڑی پولیس کے رویئے کیخلاف وکلا کی ہڑتال
جنگ نیوز -
وہاڑی . . . وہاڑی پولیس کے مبینہ ناروا رویے کے خلاف وکلا نے چوتھے روز بھی ہڑتال کی۔ وکلا نے پولیس کے مبینہ ناروا سلوک کیخلاف بار روم میں ہنگامی کنونشن منعقد کیا۔عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ سیشن جج اور ڈی پی او کا فوری تبادلہ نہ کیے جانے پر سوموار کو عدالتوں کی تالا بندی کی جائے گی۔بعد میں وکلا نے ریلی نکالی جس میں پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔دوسری طرف ڈی پی او آفس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وکلا غیر آئینی اقدامات کر رہے ہیں،،قانون عام شہری اور وکلا کیلئے برابر ہے۔