تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سیلاب متاثرین کی آباد کاری تک امداد جاری رہے گی،ہمایوں خان

جنگ نیوز -
پشاور . . . خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ ہمایوں خان نے کہاہے کہ حکومت اس وقت تک سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد جاری رکھے گی جب تک وہ اپنے گھروں میں دوبارہ آباد نہ ہو جائے ۔صوبائی وزیر خزانہ محمد ہمایوں خان نے مالاکنڈ ایجنسی میں طوطہ کان حصار بابا میں متاثرین کے ریلیف کیمپ کے دورہ کے موقع پر ڈی سی او کو ہدایت کی کہ فوری طور پر متاثرین کو ان کی تعداد کے مطابق ٹینٹ فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ عید سے قبل20 ہزار روپے فی خاندان کے حساب سے ادا کیے جا ئیں گے ۔ہمایوں خان کا کہنا تھا کہ جو متاثرین کرائے کے گھروں میں رہتے ہوئے بے گھر ہو ئے ہیں نقد رقم ان کے مالکان کی بجائے انہیں فراہم کی جا ئے گی، انہوں نے کہا کہ نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کو ازسرنو تعمیر کروانے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.