5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
امریکا میں مینڈک کو چھلانگیں لگوانے کا منفرد میلہ
جنگ نیوز -
نیو یارک…امریکی ریاست اوہائیو کے قصبے ویلی سٹی میں1962سے سالانہ مینڈک کو چھلانگیں لگوانے کا منفرد میلہ منعقد کیا جاتا ہے جس میں ہر سال تقریباً 2ہزار افراد شرکت کرتے ہیں۔ہر سال کی طرح اس سال بھی یہ میلہ ماہِ اگست کی15تاریخ کو منعقد کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور اپنے مینڈکوں کے ساتھ مختلف کھیلوں میں حصہ لیا۔ان کھیلوں میں سب سے زیادہ اہمیت مینڈک کو چھلانگ لگانے والے مقابلے کو حاصل ہیں جس میں تقریباً600سے زائد بڑی اور چھوٹی عمر کے شرکاء اپنے مینڈک کو بڑی چھلانگ لگوانے کی کوشش کرتے ہیں۔اس مقابلے میں شرکاء اپنے مینڈک کو ہاتھ نہیں لگاسکتے بلکہ صرف زمین بجانے اور مختلف شورو غل کی آوازوں سے اپنے مینڈک کو پھدکنے پر اکساتے ہیں اور اس منفرد مقابلے کے لیے اپنے ذاتی مینڈک لانے کے ساتھ ساتھ 3ڈالر کرائے پر بھی مینڈک حاصل کرتے ہیں۔اس سال یہ منفرد مقابلہ1سالہLindsey Jacksonنے جیتا جس نے اپنے مینڈک کو14فٹ بڑی چھلانگ لگوائی۔