5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
فرانس :کسان کا مرغیوں کی ہلاکت پر وزارتِ دفا ع کیخلاف مقدمہ
جنگ نیوز -
پیرس…سی ایم ڈی…فرا نس کے ایک کسان نے ملک کی وزارتِ دفاع پر اپنی چا ر ہزار آ ٹھ سو (4,800) مر غیوں کی ہلا کت کا مقدمہ در ج کردیا ہے ۔ کسا ن کا دعو ی ہے کہ جیٹ طیاروں نے اس کے فارم پر سے نہایت نیچی پر واز کی اور طیار وں کی زودار آ واز کے با عث مرغیوں کے فا رم میں بھگڈر مچ گئی اور 4,800 مر غیا ں مر گئیں ۔ جانو روں کے ڈاکٹر نے بھی پو سٹ ما ر ٹم کے بعد اس با ت کی تصدیق کر دی ہے کہ جہا ز کی پر واز سے قبل تمام مر غیاں زندہ تھیں۔ کسان نے اپنی مر غیو ں کے ہلا کت کے عوض وزا رتِ دفا ع سے پندرہ ہزار سے بیس ہزار ڈالر تک کاہر جا نہ طلب کیا ہے ۔