تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سیلاب متاثرین کیلئے پاک فوج کاآپریشن'' لبیک ''جاری

جنگ نیوز -
راولپنڈی…پاک فوج کی طرف سے سیلاب متاثرین کے لیے آپریشن لبیک جاری ہے اور اس آپریشن کے دوران پاک فوج نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اب تک 68ہزار ٹن امدادی سامان تقسیم کیا،آئی ایس پی آرکی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے کراچی سے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 20ٹرک راشن بھجوا دیا،ترجمان کے مطابق تربیلا سے کالام میں موجود متاثرین کے لیے22 ٹن راشن ہیلی کاپٹرز کیذریعے بھجوا یاگیا،رحیم یارخان میں سیلاب سے متاثرہ افراد میں934ٹن اور بلوچستان میں322 ٹن راشن بھجوادیا گیا،جبکہ آزادکشمیر میں نیلم ویلی میں105ٹن ،گلگت بلتستان میں77 ٹن اور چترال میں16 ٹن راشن تقسیم کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.