5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
پشاور:سرکاری عمارت میں موجود دہشتگردوں نے ہتھیار ڈال دیئے
جنگ نیوز -
راولپنڈی…پشاور میں کینٹ کے علاقے میں امریکن قونصلیٹ کے قریب واقع سرکاری عمارت میں موجود دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں اور انہوں نے خود کو حکام کے حوالے کردیا ہے۔سی سی پی و پشاور کے مطابق سرکاری عمارت میں پشاور سے گرفتار ہونے والے تین سے چار دہشتگردوں کو ایک کمپاؤنڈ سے دوسرے کمپاؤنڈ میں لے جایا جارہا تھا کہ انہوں نے 2سنتریوں پر حملہ کر دیا اور انہیں یر غمال بنالیا جس کے نتیجہ میں ایک گارڈ زخمیہوا ہے تاہم زخم کی شدت بہت زیادہ یا سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے۔آپریشن میں کسی قسم کی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔