5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کراچی:فرسٹ ایئر کے داخلہ فارم30اگست تک کرانے کی ہدایت
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے کالجز میں فرسٹ ائیر کلاس میں داخلے کے خواہشمند امیدواروں کیلئے داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ30اگست ہے۔ڈی جی کالجز سندھ ڈاکٹرناصرانصارنے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امیدوار داخلہ فارم الائیڈ بینک کراچی کی چار شاخوں میں جمع کراسکتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ امیدوارالائیڈ بینک کی حسن اسکوائر ،حیدری مارکیٹ ،لانڈھی اور آرام باغ کی شاخوں میں داخلہ فارمز جمع کراسکتے ہیں۔ ڈی جی کالزجز نے بتایا کہ فرسٹ ائیر میں داخلے کے لئے امیدواروں کے لئے1لاکھ15ہزار سیٹیں رکھی گئی ہیں جبکہ اب تک75ہزار سے زائد امیدواروں کے فارمز وصول ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عید سے قبل کراچی کے تمام کالجز میں کامیاب امیدواروں کی فہرستیں آویزاں کر دی جائیں گی اور یکم اکتوبر سے کلاسز کا آغاز ہوگا۔