5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سیف علی خان اپنی فلم ایجنٹ ونود کا پلے اسٹیشن گیم متعارف کروائیں گے
جنگ نیوز -
ممبئی…چھوٹے نواب سیف علی خان جو اپنی صلاحیتوں،اسٹائل،وقار اور جوش و جذبے کی وجہ سے بالی ووڈ میں منفرد پہچان رکھتے ہیں بزنس کے میدان میں بہترین کاروباری ذہانت کے بھی مالک ہیں۔اس کی تازہ ترین مثال سیف کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ایجنٹ ونود کی ہے جسے وہ فلمی پردے پر تو بیشک پیش کریں گے تاہم اب اگلے سال وہ اپنی اس فلم کا پلے اسٹیشن گیم بھی متعارف کروائیں گے۔اپنی فلم کی ریلیز کو اگلے سال منفرد انداز میں مشتہر کرنے کیلئے سیف دو انوکھے ا ور اچھوتے خیالات کے ساتھ سامنے آئے ہیں جس میں ایجنٹ ونود کے اینیمیٹڈگیم کوTrine Animation & Gaming Studioکے سنگم گپتا تیار کریں گے جبکہ ایک کامک کتاب بھی شائع کی جائیگی۔سیف کا کہنا ہے کہ ان منفرد طریقہ کاروں کا بنیادی مقصد بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کی بھی اس ایکشن فلم کی جانب دلچسپی پیدا کرنا ہے۔