تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

میاں برادران نے وزارتیں چھوڑنے کا کہا تو ضرور سوچیں گے،راجہ ریاض

جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب کے سینئر وزیر راجہ ریاض احمدنے کہا ہے کہ جناح بیراج کے حفاظتی بندوں کی تعمیر میں ہونے والی کرپشن کی انکوائری کی جا رہی ہے۔میانوالی میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حمیرا حیات روکھڑی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ وہ پنجاب حکومت میں خرابیوں کی نشاندہی کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔وزیر اعلیٰ اپنی سیاسی ٹیم کو ساتھ لے کر چلیں دوسروں پر اعتبار نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ وہ رانا ثنااللہ کی باتوں پر توجہ نہیں دیتے ،البتہ میاں برادران نے وزارتیں چھوڑنے کی بات کی تو ضرور سوچیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.