5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
اسٹورٹ براڈ اورٹروٹ کا پاکستان کیخلاف آٹھویں وکٹ پرنیاعالمی ریکارڈ
جنگ نیوز -
لارڈز…لارڈز ٹیسٹ کا تیسرا دن بھی پاکستانی بولرز کیلئے امتحان بن گیا، اسٹورٹ براڈ اورجوناتھن ٹروٹ نے آٹھویں وکٹ کی شراکت کانیاعالمی ریکارڈ قائم کردیا۔لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلش ٹیم نے اننگز346رنز سات آؤٹ سے شروع کی ۔جوناتھن ٹروٹ اوراسٹورٹ براڈعمدگی سے اسکورمیں اضافہ کرتے رہے۔اس دوران دونوں بیٹسمینوں نے آٹھویں وکٹ کی شراکت کا نیاعالمی ریکارڈ قائم کردیا،ان کے درمیان شراکت میں332رنزبنے۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ پاکستان کے وسیم اکرم اورثقلین مشتاق کے پاس تھا جنہوں نے1996میں زمبابوے کے خلاف شیخوپورہ ٹیسٹ میں313رنزکی شراکت بنائی تھی۔اسٹورٹ براڈ169رنزبناکرآؤٹ ہوئے ۔میچ کے تیسرے دن کھانے کے وقفے پرانگلینڈ نے آٹھ وکٹ پر445رنزبنائے ہیں،،جوناتھن ٹروٹ183رنزپرناٹ آؤٹ ہیں ۔