5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سائٹ ایریا سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے سائٹ میں پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ۔پولیس کے مطابق سائٹ کے علاقے میں اسنیپ چیکنک کے دوران پولیس نے موٹر سائیکل سوار دو افراد کو روک کر تلاشی لی ان کے قبضے سے3 ٹی ٹی پستول اور6 موبائل فون اور لوٹی ہوئی رقم برآمد ہوئی ملزمان فرید ، عابد اور فرید محمد کو گرفتار کر لیا ۔ابتدائی تفتیش کے دوران انھوں نے سائٹ کے علاقے میں متعدد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ملزمان نے بنارس کے علاقوں میں بسوں میں لوٹ مار کرنے ا بھی انکشاف کیا ہے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔