5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سیلاب متاثرین کی امداد ہماری قومی ذمہ داری ہے،شہباز شریف
جنگ نیوز -
لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔انھوں نے یہ بات ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نمائندوں اور تاجروں سے ملاقات کے دوران کہی جنھوں نے سیلاب متاثرین کے لئے ایک کروڑ48 لاکھ روپے کے چیک پیش کئے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ متاثرین کی امداد کے لئے ملنے والے عطیات کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جارہا ہے اور اس حوالے سے ویب سائٹ کااجرا کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت عبادت سے کم نہیں۔ملک کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے۔انھوں نے کمپنیوں کے نمائندوں اور تاجروں کو متاثرین کی امداد اور بحالی کے کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر خراج تحسین پیش کیا۔