تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

لاڑد ٹیسٹ: 446رنز پر انگلینڈ کی پہلی اننگ کا اختتام

جنگ نیوز -
لارڈز…لارڈز ٹیسٹ کا تیسرے دن بالآخر انگلش ٹیم 446رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اسٹورٹ براڈ اور جوناتھن ٹراؤٹ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت تیسرے روز پاکستانی بولرز کیلئے امتحان بنا رہا، اسٹورٹ براڈ اورجوناتھن ٹروٹ نے آٹھویں وکٹ کی شراکت کانیاعالمی ریکارڈ قائم کردیا۔لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلش ٹیم نے اننگز346رنز سات آؤٹ سے شروع کی ۔جوناتھن ٹروٹ اوراسٹورٹ براڈعمدگی سے اسکورمیں اضافہ کرتے رہے۔اس دوران دونوں بیٹسمینوں نے آٹھویں وکٹ کی شراکت کا نیاعالمی ریکارڈ قائم کردیا،ان کے درمیان شراکت میں332رنزبنے۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ پاکستان کے وسیم اکرم اورثقلین مشتاق کے پاس تھا جنہوں نے1996میں زمبابوے کے خلاف شیخوپورہ ٹیسٹ میں313رنزکی شراکت بنائی تھی۔اسٹورٹ براڈکھانے کے وقفے سے قبل434رنز کے مجموعے پر 169رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔ لنچ کے بعد انگلینڈ کے باقی ماندہ دو کھلاڑی زیادہ مزاحمت نہ کرسکے اور 446کے ٹوٹل پر تمام ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے چھ ، سعید اجمل نے دو جبکہ وہاب ریاض نے ایک وکٹ حاصل کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.